سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں انچاسویں روز بھی کشمیری تڑپ رہے ہیں، اشیائے خورونوش ناپید ہو چکی ہیں، اوپر سے بھارتی فورسز نے پلوامہ میں پندرہ سالہ نوجوان کو بے دردی سے شہید کردیا۔
بھارتی فوج کے بدترین تشدد نے پندرہ سالہ کشمیری نو جوان کی جان لے لی ہے۔ پلوامہ کا رہائشی یاور احمد بٹ بھارتی فورسز کی حراست میں تھے جو درندہ صفت بھارتی فورسز کے انسانیت سوز ظلم و ستم سہہ سہہ کر شہید ہوگئے۔
مقبوضہ وادی میں غیر انسانی کرفیو کا آج انچاسواں روز ہے۔ مریض تڑپ رہے ہیں، بچے بلک رہے ہیں، دوائی موجود نہ کھانا دستیاب، ہر طرف بھارتی فوج کا راج ہے۔
کون جیتا ہے کون مرگیا؟ کسی کو کوئی خبر نہیں، موبائل انٹرنیٹ ابھی تک بند ہیں جبکہ کاروبار زندگی معطل ہے۔
دوسری جانب چئیر مین حریت فورم میں واعظ عمر فاروق نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں کو رد کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ حریت فورم مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ کشمیری رہنما پانچ اگست سے نظر بند ہیں۔