نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی آرمی چیف بپن راوت لگتا ہے پرانا سبق بھول گئے، ان کی ایک اور گیدڑ بھبکی سامنے آئی ہے۔ پاکستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے بپن راوت نے کہا ہے کہ اس بار وہ بالاکوٹ سے آگے بھی جا سکتے ہیں۔
چنائے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جائیں گے۔
بپن راوت نے یہ دعوی بھی کیا کہ 500 سے زیادہ دہشت گرد ان کی سرحد پار کرنے کے انتظار میں ہیں۔