بھارتی فضائیہ کا مگ 21 جنگی طیارہ گر کر تباہ

Last Updated On 25 September,2019 11:04 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی فضائیہ کا مگ 21 جنگی طیارہ گوالیار کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تاہم اس میں‌سوار دونوں‌ پائلٹ محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو گرتے ہی آگ لگ گئی، بھارتی حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے بوسیدہ ہونے کے سبب گرنے کی وقتا فوقتا اطلاعات سامنے آتی رہتی ہیں، گذشتہ ماہ ایک بھارتی لڑاکا طیارہ آسام کے علاقے میں گر کے تباہ ہوا تھا، جس میں دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل رواں سال فروری میں راجھستان کے علاقے جودھ پور میں بھی ایک بھارتی طیارہ گر کر تباہی کا شکار ہو گیا تھا۔

بھارتی طیارے گرنے کے واقعات یہیں تک محدود نہیں، بھارتی ائیرفورس حکام راجھستان میں گرنے والے مگ طیارے کی تحقیقات سے پہلے ایک اور مگ 21 جیٹ طیارے کے گرنے کی تحقیقات میں مصروف تھے جو ماہ فروری والے حادثے سے 3 ہفتے قبل راجھستان کے علاقے بیکانیکر ڈسٹرکٹ میں تباہ ہو گیا تھا۔