بنکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ میں جج نے قتل کے پانچ مجرموں کو بری کرنے کے بعد عدالت میں خود کو گولی مار لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جج نے دباؤ میں فیصلے کے بعد اپنے سینے پر گولی چلا دی، حالت خطرے سے باہر ہے۔
خود کو گولی مارنے سے قبل جج کا کہنا تھا کہ مجرموں کو بری کرنے کے لئے ساتھی ججوں نے دباؤ ڈالا تھا۔ اگر میں اپنے حلف کی پاسداری نہیں کرسکا تو عزت سے مرنے کو ترجیح دوں گا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی عوام نے عدالت کے باہر پھول رکھ کر خود کو گولی مارنے والے جج سے اظہار یکجہتی کی ہے۔ واقعہ تھائی لینڈ کے صوبہ یالا میں پیش آیا۔