شام کے علاقے تل ابیض میں دھماکا، ترک حمایت یافتہ 13 باغی ہلاک

Last Updated On 02 November,2019 11:03 pm

دمشق: (دنیا نیوز) شام کے نواحی علاقے تل ابیض میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے دوران 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے علاقے تل ابیض میں دھماکے کے باعث 13 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ترک حمایت یافتہ شامی باغی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تل ابیض کے بازار میں پارک گاڑی میں دھماکا خیز مواد نصب تھا، ترکی نے دھماکے کی ذمہ داری کرد ملیشیا پر عائد کردی۔

غیرملکی خبر رساں کے مطابق تل ابیض کردوں کا اہم شہر تھا جسے ترکی کے آپریشن کے بعد کردوں نے خالی کیا۔