کابل: (دنیا نیوز) افغانستان نے امریکی اور آسٹریلوی شہری کی رہائی کے بدلے تین سینئر طالبان کمانڈرز کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا۔
کابل میں امریکی یونیورسٹی کے آسٹریلوی اور امریکی پروفیسر کو 2016 میں اغوا کیا گیا تھا، دونوں کی رہائی کے لیے افغان حکومت اور طالبان میں معاہدہ ہو گیا۔
افغان صدر اشرف غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ دونوں غیرملکی پروفیسروں کی رہائی کےبدلے تین طالبان رہنماؤں کو رہا کیا جائے گا۔