مودی کے مسلم مخالف اقدامات، برطانوی شہر برمنگھم میں انڈین سفارتخانے کے باہر احتجاج

Last Updated On 12 January,2020 11:15 pm

برمنگھم: (دنیا نیوز) بھارتی وزیراعظم کے مسلم مخالف اقدامات پر احتجاج کا سلسلہ بھارت سے نکل کر دنیا بھر میں پھیل گیا۔ برمنگھم میں بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ ہوا جس میں مقامی کمیونٹی کے ساتھ سمندر پار رہنے والے بھارتیوں نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

تفصیل کے مطابق مسلمانوں کے خلاف سازش انڈین وزیراعظم کے مودی کے اپنے ہی گلے پڑ گئی ہے۔ بھارت کے بعد دنیا بھر میں اس کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہو گیا ہے۔

برطانوی شہر برمنگھم میں بھارتی شہریوں نے انڈین قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔ اوورسیز انڈینز نے بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ فاشسٹ مودی انڈیا کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے اور اس کی احمقانہ حرکتوں اور پالیسیوں سے دنیا انڈیا کو نفرت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔

 

مظاہرے میں عورتوں اور بچوں سمیت نوجوان نسل کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مودی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔