بغددد: (دنیا نیوز) عراق میں اتحادی فوج کے اڈے پر راکٹ حملے میں امریکی اور برطانوی فوجی اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔
بغداد کے شمال میں تاجی نامی شہر میں امریکہ اور برطانیہ کے فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوئے، امریکی فوجی قیادت نے بتایا ہے کہ اڈے پر 18 راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں ایک امریکی فوجی، ایک امریکی ٹھیکیدار اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوا۔
کسی تنظیم یا گروپ نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، حکام نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔