لندن: (دنیا نیوز) کرونا وائرس کا خوف ملکہ برطانیہ پر بھی چھا گیا جس پر ملکہ بکنگھم پیلس چھوڑ کر ونڈسر کے قلعے میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر میں منتقل ہو گئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 93 سالہ ملکہ الزبتھ دوئم کی شاہی مصروفیات ختم کر دی گئیں، ملکہ اور شوہر شہزادہ فلپ کو ملک کے شمال میں واقعے سنڈرنگھم ہاؤس میں بھیج دیا جائے گا، ان کی رہائش گاہ تاریخی محل سے ونڈسر کے قلعے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
برطانیہ میں کرونا وائرس سے ایک ہی دن میں 10 ہلاکتیں ہوئی ہیں، گلیاں سڑکیں ویران جبکہ سٹورز پر اشیا کی قلت کا سامنا ہے جس کے سبب عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔