زلمے خلیل زاد اور طالبان رہنماوں میں ملاقات، قیدیوں کی رہائی میں تاخیر پر بات چیت

Last Updated On 14 April,2020 11:42 am

دوحہ: (دنیا نیوز) امریکا کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد اور طالبان کے درمیان ملاقات کے دوران امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کے معاملے پربات چیت ہوئی ہے۔

قطر کےدارالحکومت دوحہ میں زلمے خلیل زاد اور امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی بردار سے ملاقات کی جس میں قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کے معاملے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

ملاقات کے دوران امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد سے متعلق بھی بات چیت ہوئی جس میں دونوں جانب سے شکوک و شبہات دور کرنے اور ایک دوسرے کو معاہدے کی پاسداری کا یقین دلایا گیا۔