کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں طالبان حملے میں 28 سکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں، ادھر صدراتی محل کے عملے کے 40 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق شمال مشرقی صوبے تاخر کے ضلع خواجہ گھر میں طالبان کے حملے میں افغان خفیہ ایجنسی اور سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، حکام کا کہنا ہے علاقے میں صورت حال اب کنٹرول میں ہے۔
دوسری جانب افغانستان کے صدراتی محل کے عملے کے 40 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، صدر اشرف غنی نے بھی خود کو آئسولیشن میں رکھا ہوا ہے۔