لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ انہیں بیماری کے دوران ہسپتال میں کئی لٹر آکسیجن کی ضرورت پڑی تھی۔ ڈاکٹر موت کا اعلان کرنے کیلئے تیار تھے. مرنے کی صورت میں متبادل ہنگامی منصوبے بھی بنائے گئے.
برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب وہ کورونا وائرس کے باعث ہسپتال میں انتہائی بیمار تھے تو ملک میں ان کی موت کی صورت میں کیا کرنا ہے اس بات کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مجھے بچانے کے لیے کئی لیٹر آکسیجن لگائی گئی۔ ان کا کہنا تھا ہسپتال میں رہ کر یہ احساس ہوا ہے کہ وہ دوسروں کو اس درد سے نکالیں اور برطانیہ کو واپس اپنے پاؤں پر کھڑا کریں۔