ریاض: (ویب ڈیسک) چند گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر پراسرار ویڈیو وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں شخص الزاھر کالونی سے العزیزیہ کالونی تک فوجی وردی میں ملبوس اونٹ پر سوار شخص کو آوارہ گردی کرتے دکھایا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو جو ٹویٹر صارفین میں وسیع پیمانے پر وائرل ہوئی ہے۔ متعلقہ حکام کوویڈیو کی تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بظاہر اونٹ سوار شخص نفسیاتی طور پر غیر مستحکم دکھائی دیتا ہے۔
#شرطة_منطقة_مكة:
— إمارة منطقة مكة (@makkahregion) July 23, 2020
إشارة لما تم تداوله عبر وسائل التواصل الاجتماعي عن شخص ممتطياً جملاً في أحد شوارع #العاصمة_المقدسة، وهو يرتدي زياً عسكرياً، فقد باشرت دوريات الأمن هذه الحالة، واتضح أنه يعاني من اعتلالات نفسية
.. تم إخضاعه للفحص الطبي تمهيداً لاستكمال الإجراءات النظامية. pic.twitter.com/Y5ChJFQOPz
مکہ مکرمہ المکرمہ خطے میں پولیس کے میڈیا ترجمان میجر محمد الغامدی نے وضاحت کی ہے کہ فوجی وردی پہنے ایک شخص کی اونٹ پر سوارہونے اور مٹر گشت کی ویڈیو کی تحقیقات کی ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس شخص کی عمر چالیس سال کے لگ بھگ ہے اور وہ ذہنی اور نفسیاتی مسائل سے دوچار ہے۔ پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
بيان من #شرطة_منطقة_مكة : مباشرة حالة شخص ظهر في وسائل التواصل الاجتماعي ممتطياً جملاً في أحد شوارع العاصمة المقدسة، وهو يرتدي زياً عسكرياً،واتضح أنه (مواطن) ويعاني من اعتلالات نفسية،حيث تم إخضاعه للفحص الطبي تمهيداً لاستكمال الإجراءات النظامية. pic.twitter.com/2hvcP7a8cS
— الساحات (@sl3sl) July 24, 2020