سعودی عرب میں حج کی تیاریوں کا سلسلہ جاری، مسجد الحرام میں اسپرے

Last Updated On 27 July,2020 09:25 am

مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں حج کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، مکہ میں مسجد الحرام میں ماحول کو مصفہ کرنے کے لیے اسپرے کیا گیا۔

خانہ کعبہ کے اردگرد صفائی کی گئی، کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے جگہ جگہ اسپرے کیا گیا، خدمت پر مامور افراد نے فرش اور قالینوں کی بھی صفائی کی، اس سال وبا کی وجہ سے بیرونی ممالک سے مسلمان حج کے لیے نہیں جا رہے جبکہ سعودی عرب سے بھی صرف ایک ہزار افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال کورونا وبا کے سبب صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج کر رہے ہیں جبکہ سعودیہ میں مقیم دیگر ملکوں کے شہریوں کو بھی حج کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مقامی حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ دنیا کے 180 ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر صرف سعودی عرب میں موجود افراد کو ہی حج کا موقع دیا جائے گا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس وقت سعودی عرب میں 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 733 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔