غلافہ کعبہ کو مسجد الحرام تک پہنچانے کی تیاری مکمل کر لی گئی

Last Updated On 28 July,2020 04:41 pm

الریاض: (ویب ڈیسک) الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے نے غلافہ کعبہ کی خانہ کعبہ شریف تک پہنچانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق غلاف کعبہ کو کعبہ شریف تک پہنچانے کے لیے ایک بڑے ٹرک پر لایا جاتا ہے۔ اس ٹرک پر غلاف کعبہ کے مختلف اجزا کو محفوظ طریقے سے لایا جاتا ہے۔

اس گاڑی کی معاونت کے لیے ایک پیک اپ گاڑی اور تکنیکی عملے کے تعاون سے ایک موبائل ورکشاپ کے لیے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ یہ عملہ انتہائی مہارت اور احتیاط کے ساتھ غلاف کعبہ کو گاڑی سے اتارنے کے بعد خانہ کعبہ کی زینت بنانے کی خدمت سرانجام دیتا ہے۔

غلاف کعبہ کی منتقلی کا عمل ایک مربوط بیڑے کے ذریعے کیا جائے گا اور اس دوران وزارت صحت کے وضع کردہ طریقہ کار اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کے دوران کرونا وبا "کووڈ - 19" کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔