ڈونلڈ ٹرمپ کی وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو مشروط معافی کی پیشکش

Published On 18 September,2020 06:25 pm

نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو مشروط معافی کی پیشکش کردی۔

جولین اسانج کی وکیل کے مطابق ٹرمپ کے انتہائی قریبی دو شخصیات نے ان تک یہ آفر پہنچائی ہے اور دو ہزار سولہ میں نیشنل ڈیموکریٹک کمیٹی کی ای میلز لیک کرنے والے کا نام بتانے کے بدلے اسانج کو معافی کی پیش کش کی گئی ہے۔

جولین اسانج برطانیہ میں زیر حراست ہے اور امریکا قومی راز چرانے کے الزام میں ان کی حوالگی کا مقدمہ لڑ رہا رہے۔ امریکی تحقیقات میں مذکورہ ایم میلز لیک میں روسی ایجنسیوں کو ملوث قرار دیا گیا تھا۔