نیوزی لینڈ میں کل انتخابات، متحارب خاتون رہنماؤں کی ووٹرز کو قائل کرنے کی انتھک کوششیں

Published On 16 October,2020 03:54 pm

ویلنگٹن: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ میں کل انتخابات ہو رہے ہیں، دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی خاتون رہنماؤں نے ووٹرز کو قائل کرنے کی انتھک کوششیں کیں۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ووٹرز کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو مستحکم حکومت اور معیشت کی بہتری کیلئے متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا عہدہ بہت قربانیاں مانگتا ہے اور انہوں نے اس کے لئے اپنا سب کچھ قربان کیا ہے۔ حکمران جماعت لیبرپارٹی کا حزب مخالف جماعت کنزرویٹو نیشنل پارٹی سے مقابلہ ہے۔

واضح رہے کہ جیسنڈا آرڈرن اپنی ترقی پسند پالیسیوں کے سبب عوام کی آئیڈیل رہنما کے طور پر ابھری ہیں۔ سانحہ کرائسٹ چرچ اور کورونا وبا کے چیلنجز کو جس طرح جیسنڈا نے نمٹا، ان کے سیاسی ویژن کا دنیا بھر میں چرچا ہوا بلکہ بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ان کی خدمات پر ان کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔