کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں دو مختلف دھماکوں میں چھے افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے۔
پہلا دھماکا صوبہ خوست کے دارالحکومت خوست کے اسپیشل پولیس یونٹ پر ہوا۔ حملہ آوروں نے کار یونٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔ دھماکے میں چار بچوں سمیت 33 افراد زخمی بھی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ادھر کابل میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیںِ جس کے بعد ہی ملوث افراد سے متعلق کچھ کہا جا سکے گا۔ دوسری جانب دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔