نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں نفرت اور تشدد کو ہوا دینے والا قانون کی گرفت میں آ گیا، متعصب ترین بھارتی ٹی وی اینکر پرسن ارنب گوسوامی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ممبئی پولیس نے ارنب فوسوامی کو خاتون کو خودکشی کی ترغیب دینے کے کیس میں حراست میں لیا، ارنب کو مہاراشٹرا پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کیا۔اس موقعہ پر پولیس کے ساتھ ان کی ہاتھا پائی بھی ہوئی، 2018 کا یہ مقدمہ پہلے بند کردیا گیا تھا اور اب دوبارہ کھول دیا گیا ہے، گرفتاری کے بعد انہیں علی باغ لے جایا گیا۔
This is exactly what happened when Mumbai police tried to arrest Arnab Goswami. Where is the physical assault in this? pic.twitter.com/Kr3YQPgIOn
— Ravi Nair (@t_d_h_nair) November 4, 2020
واضح رہے کہ ارنب اس سے قبل بھی اپنے قابل اعتراض بیانات کے باعث متنازع نیوز اینکر کے طور پر مانے جاتے رہے ہیں، چند ماہ قبل انہوں نے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کی تھی جس پر انہیں بھارت بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور وہ غیر مقبول افراد میں شامل ہو گئے، اس کے علاوہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کے سبب بھی ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔