لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے امریکی صدارتی انتخابات میں جو بھی جیتے گا برطانیہ اس کے ساتھ کا م کرنے کے لیے تیار ہے
برطانوی وزیر خارجہ نے انٹرویو میں کہا کہ یہ ایک دلچسپ الیکشن ہے اور وہ اسے بڑے قریب سے دیکھ رہے ہیں، کون امریکا کا صدر ہو گا یہ فیصلہ امریکی عوام نے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ حتمی نتائج کا انتظار کریں گے اور انہیں امریکی نظام پر پورا اعتماد ہے وہ جیتنے والے کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔