جیمز بانڈ کی مختلف فلموں میں کام کرنیوالے اداکار شان کونری انتقال کر گئے

Published On 31 October,2020 05:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) برطانوی اداکار شان کونری 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، شان کونری نے معروف فلم سیریز ‘جیمز بانڈ‘ کی مختلف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سین کونری کو آسکرز سیمت کئی ایوارڈز ملے، سین کونری نے جیمز بانڈ سیریز کی فلم "ڈاکٹر نو" میں بھی کام کیا۔ کونری نے ’You Only Live Twice‘ اور ’Diamonds Are Forever‘ نامی فلموں میں بھی کام کیا۔ سین کونری کی معروف فلموں نے ’Indiana Jones and the Last Crusade‘ بھی شامل ہے۔