شہزادہ سلمان بن حمد بن عيسىٰ آل خليفہ بحرین کے نئے وزیر اعظم مقرر

Published On 12 November,2020 06:13 pm

منامہ: (ویب ڈیسک) بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے مملکت کے ولی عہد اور نائب سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد بن عيسى آل خليفہ کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ فرمان 84 سالہ شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کی وفات کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔ خلیفہ بن سلمان 49 برس تک بحرین کے وزیر اعظم رہے۔

بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خليفہ بن سلمان آل خليفہ امریکا میں مایو کلینک میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی میت امریکا سے بحرین پہنچائی جائے گی۔ اس کے بعد تدفین میں محدود تعداد میں عزیز و اقارب شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بحرین کے شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ انتقال کر گئے

بحرین کے فرماں روا نے وزیر اعظم کی وفات پر جمعرات کے روز سے7 دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ملک بھر میں پرچم سرنگوں رہیں گے اور سرکاری دفاتر میں تین دن تک تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔