شیو سینا نے ممبئی کی ’کراچی سویٹس‘ شاپ کا نام زبردستی تبدیل کروا دیا

Published On 20 November,2020 12:07 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی اتحادی شیو سینا نے ممبئی کی ’کراچی سویٹس‘ شاپ کے مالک سے دکان کے نام سے لفظ کراچی زبردستی نکلوا دیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق شیوسینا کے مقامی رہنما نتن نندگاؤکرنے ممبئی کے باندرہ ویسٹ میں واقع کراچی سویٹس شاپ کے مالک کو کہاکہ وہ نام ’کراچی‘ کو بدل کرمراٹھی زبان کا کوئی بھی لفظ لکھ دے ،شیو سینا کے رہنما کی طرف سے لفظ کراچی کو کاغذ سے چھپانے پر سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں شیوسینا کے مقامی رہنمانے کراچی سویٹ شاپ کے مالک کو دھمکی آمیز انداز میں کہا تھا کہ دکان کا نام تبدیل کرے، نتن نندگاوکر نے کہا تھا  ہم مہلت دے رہےہیں، تمھیں یہ کرنا ہو گا، کراچی کومراٹھی زبان کے کسی بھی لفظ سے بدل لو  ۔