بھارت میں انسانیت بھی شرما گئی، 5 بچوں کی ماں کے ساتھ 17 درندوں کی زیادتی

Published On 10 December,2020 10:57 am

نئی دہلی : (دنیا نیوز) بھارت میں انسانیت بھی شرما گئی، 5 بچوں کی ماں کے ساتھ 17 درندوں نے جنسی زیادتی کی۔ پولیس ملزموں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

مودی کے بھارت میں انسانیت سوز جرائم جاری، ریاست جھارکھنڈ میں حیوانیت کی انتہا ہو گئی۔ 17 وحشی درندوں نے 5 بچوں کی ماں کی اجتماعی عصمت دری کی۔ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ گھر لوٹ رہی تھی کہ ملزمان نے یرغمال بنایا اور اجتماعی زیادتی کی۔ متاثرہ خاتون کے شوہر کےمطابق وہ بیوی کے ہمراہ گاوں کے بازار سے گھر لوٹ رہے تھے کہ نشےمیں دھت 17 افراد نے انہیں پکڑ لیا۔

ملزمان خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے۔