بھارت میں کسانوں کا احتجاج 20 ویں روز بھی جاری، ایک لاکھ کاشتکاروں کا ہریانہ سرحد پر دھرنا

Published On 15 December,2020 10:09 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کسانوں کا احتجاج 20 ویں روز بھی جاری ہے، دلی جانے کے لیے ایک لاکھ کے قریب کاشتکار ہریانہ کی سرحد پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

مشرقی پنجاب ، ہریانہ ، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں سے لاکھوں کسان دلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے ان کے پرامن کارکنوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے دلی آنے سے روکا جا رہا ہے۔

حکومت اور کسان تنظیموں کے درمیان مذاکرات کے پانچ دور ناکام اور ایک منسوخ ہو چکا ہے، مودی سرکار بار بار مذاکرات کی دعوت دے رہی ہے لیکن متنازعہ زرعی قوانین کو واپس لینے سےبھی انکاری ہے۔