کابل میں دھماکہ، ڈپٹی گورنر محبوب اللہ محبی سیکرٹری سمیت جاں بحق

Published On 15 December,2020 12:38 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں کابل کے ڈپٹی گورنر محبوب اللہ محبی سیکرٹری سمیت دھماکے میں جاں بحق ہو گئے۔

 

افغان میڈیا کے مطابق ڈپٹی گورنر کی گاڑی کے ساتھ آئی ای ڈی بم لگایا گیا تھا جو پھٹ گیا، دھماکے میں گورنر کے دو محافظ شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ گورنر اور ان کے سیکرٹری دم توڑ گئے۔

 

دھماکے میں گورنر کی گاڑی سمیت متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا اور نہ ہی کسی گروپ نے ڈپٹی گورنر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی۔

کابل ہی میں ایک اور واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔