ایران نے آئی اے ای اے کی بائیڈن انتظامیہ کیساتھ ایٹمی معاہدے کی پیشکش ٹھکرا دی

Published On 18 December,2020 10:44 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن کی بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ایک اور ایٹمی معاہدے کی پیشکش ٹھکرا دی۔

ویانامیں ایرانی نمائندہ خصوصی برائے آئی اے ای اے نے ٹویٹر پر بتایا کہ کسی معاہدے پر عملدر آمد کرانا آئی اے ای اے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ 2015 میں طےشدہ معاہدے پر مزید کوئی بات چیت نہیں ہوگی نہ ہی اس میں کوئی اضافہ کیا جائے گا۔ آئی اے ای اے نےایران کومشورہ دیا تھا کہ جو بائیڈن کی حلف برداری کےبعد ایٹمی معاہدے سےمتعلق امریکا سے دوبارہ بات چیت ہوسکتی ہے۔

Advertisement