ترکی نے غیر ملکی طلبہ کیلئے سکالرشپس پروگرام کا اعلان کردیا

Published On 10 February,2021 08:39 pm

انقرہ: (ویب ڈیسک) تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کیلئے خوشحبری ہے کہ ترکی نے سال 2021ء کیلئے سکالرشپس پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

 ترکی اردو میں چھپنے والی خبر کے مطابق اس پروگرام کا مقصد مسلم معاشرے کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانا ہے۔

درخواستیں دیانت اسکالرشپ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعہ جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

سکالرشپس کے تحت طلبہ کو رہائش، کپڑے، ماہانہ الاؤنس، ہیلتھ انشورنس، ہوائی جہاز کی ٹکٹ اور دیگر مراعات دیے جائیں گے۔

سال 2021ء کیلئے طلبہ کیلئے جاری کئے گئے اس پروگرام کو انٹرنیشنل دیانت سکالرشپس کا نام دیا گیا ہے۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 مارچ 2021ء ہے۔

خیال رہے کہ اس سکالرشپس پروگرام کا آغاز رواں ماہ یکم فروری سے ہو چکا ہے۔ اس پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں گریجویٹ لیول کی تعلیم کے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

 

Advertisement