میانمار: آمریت نامنظور کے بینر آویزاں، سرکاری ملازمین بھی دفاتر چھوڑ کر احتجاج میں شریک

Published On 18 February,2021 05:25 pm

ینگون: (دنیا نیوز) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ینگون شہر میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ینگون میں سرکاری ملازمین بھی دفاتر چھوڑ کر احتجاج میں شریک ہوئے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کا انتخاب عوام کا حق ہے کسی ایک شخص کو پوری قوم کے فیصلے کرنے کا حق نہیں دیا جاسکتا۔

ینگون کے بازاروں میں آمریت نامنظور کے بینرز آویزاں کیے گئے۔ گزشتہ روز عسکری حکام نے جلد الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا لیکن انتخابات کی حتمی تاریخ نہیں دی۔
 

Advertisement