جاپان: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے تباہی مچانے کی ویڈیو وائرل

Published On 03 July,2021 04:41 pm

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے کے باعث 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے شہر شیزوکا میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے ڈیم میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ ریلے نے اپنے سامنے آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کردیا۔

سیلابی ریلے کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے درجنوں مکانات اور 6 سے زائد گاڑیوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 25 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

ریسکیو ادارے کا ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل شروع کردیا۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی اس علاقے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔
 

Advertisement