60 ہزار عازمین حج کے قافلے مکہ مکرمہ پہنچ گئے

Published On 17 July,2021 12:04 pm

مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) عازمین حج آج مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ آج رات سے مناسک حج کی ادائیگی شروع ہو جائے گی۔ رواں برس 60 ہزار مقامی عازمین کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پیر کو وقوف عرفہ اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔ رواں برس عازمین حج مسجدا لحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ پیدل نہیں جائیں گے بلکہ خصوصی بس سروس چلائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ  حج سمارٹ کارڈ  بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ جس کا مقصد حجاج کرام کی خیموں اور ہوٹلوں تک رسائی اور مقامات مقدسہ میں منتقلی یقینی بنانا ہے۔ مسجد الحرام میں عازمین حج کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

 

Advertisement