واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ادارے سینٹر فارگلوبل ڈویلپمنٹ نےاپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں کورونا سے 47 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکی تحقیقاتی ادارے سینٹر فار گلوبل ڈویلپمنٹ نے منگل 20 جولائی کو شائع کردہ اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتیں سرکاری اعدادوشمار سے دس گنا سے بھی زیادہ ہو سکتی ہیں۔ ایک امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کے نتیجے میں 47 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری طرف ملکی اپوزیشن کانگریس نے ان ہلاکتوں کی تعداد 52 لاکھ بتائی ہے تاہم مودی حکومت نے رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے، حکومتی اعدادوشمار کےمطابق بھارت میں کورونا سے ہلاکتیں 4لاکھ انیس ہزار ہیں۔