چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 30 سے زائد ہو گئی، 12 لاکھ افراد بے گھر

Published On 22 July,2021 12:21 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے صوبے ہنان میں شدید بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 سے زائد ہو گئی، 12 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

چینی صوبے ہنان کے کئی شہروں میں 640 ملی میٹرتک بارش ریکارڈ کی گئی، موسلادھار بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔

مشکل میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کئے جا رہے ہیں، ہزاروں فوجی اہلکار بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
 

Advertisement