طالبان نے پاک، افغان سرحد کو سپین بولدک کے مقام پر بند کر دیا، برطانوی میڈیا کا دعوی

Published On 06 August,2021 03:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) طالبان نے پاکستان، افغانستان کی سرحد کو سپین بولدک کے مقام پر ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ طالبان نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان ایسے افغان پناہ گزینوں کو آنے جانے کی اجازت نہیں دیتا جن کے پاس مطلوبہ دستاویزات موجود ہیں، تب تک یہ سرحد بند رہے گی، افغان طالبان کے قندھار کے کمشنر کی جانب سے سرحد کی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے سپین بولدک میں ویش کے مقام پر سرحد آمد و رفت کے علاوہ تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں اور تجاری سامان کے لیے بھی بند رہے گی۔
 

Advertisement