واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کو حکام نے ریاست کی تاریخ کی دوسری بڑی آتشزدگی قرار دے دیا گیا، متاثرہ علاقے میں سینکڑوں گھر تباہ، ہزاروں افراد نقل مکانی کر گئے۔
ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سےتین افراد لاپتہ ہو گئے اور ہزاروں شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں، تین فائرفائٹرز بھی زخمی ہوئے جبکہ سیکڑوں گھر تباہ ہو گئے ہیں۔
خوفناک آتشزدگی سے اب تک 4لاکھ 63 ہزار ایکڑ رقبہ جل کرراکھ ہو چکا ہے، آگ بجھانے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔