راملہ: (دنیا نیوز) مغربی کنارے میں اسرائیل کی جارحیت جاری ہے، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔
مغربی کنارے میں جینن کے مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ فلسطینیوں نے اسرائیل کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔