واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ طالبان کا امریکی شہریوں پر تشدد ناقابل قبول ہے، طالبان دوبارہ ایسی حرکت نہ کریں۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ طالبان نے کابل سے انخلا کرنے والے بعض امریکیوں کو زدوکوب کیا اور ڈرایا، طالبان جنگجوؤں کا یہ فعل کسی صورت قابل قبول نہیں، طالبان قیادت کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔
ترجمان پینٹاگون نے بھی امریکی شہریوں پر تشدد کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر طالبان سے رابطہ کیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے۔