امریکی جوہری آبدوز کو جنوبی چین کے سمندر میں حادثہ، 12 نیوی اہلکار زخمی

Published On 08 October,2021 11:23 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی جوہری آبدوز کو جنوبی چین کے سمندر میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 نیوی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

 

امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں عملے کے درجن اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا، جوہری آبدوز محفوظ اور مستحکم ہے، سب میرین زیر آب کسی چیز سے ٹکرائی جس کی وضاحت نہیں کی گئی۔ بیان کے مطابق حادثے میں آبدوز کا نیوکلئیر پلانٹ متاثر نہیں ہوا اور مکمل طور پر آپریشنل ہے۔

 

واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین دنیا کا سب سے متنازع اور اقتصادی لحاظ انتہائی اہم سمندری گذر گاہ ہے۔ امریکا نے اس سمندر میں کئی مصنوعی جزیرے اور چوکیاں قائم کر رکھی ہیں۔

 

Advertisement