سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

Published On 12 October,2021 09:46 am

سان ڈیاگو: (دنیا نیوز) امریکی شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں پیش آنے والے حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے، دو انجن کا جہاز رہائشی علاقے میں گرنے سے آگ لگ گئی، جہاز گرنے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، کئی گاڑیاں بھی آگ کی زد میں آ گئیں۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 

Advertisement