سٹاک ہوم:(دنیا نیوز) اقتصادیات کا نوبل انعام تین افراد کے نام کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام دینے کا سلسلہ جاری ہے جس میں اقتصادیات کی کیٹگری میں 3افراد کو نوبل انعام دے دیا گیا ہے۔
نوبل انعام پانے والوں میں کینیڈین معاشی ماہر ڈیوڈ کا رڈ کے نام انعام کا آدھا حصہ کیا گیا جبکہ انعام کا باقی آدھا حصہ دو معاشی ماہرین کے نام کیا گیا ہے۔
رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے سٹاک ہوم میں اعلان کیا کہ ڈیوڈ کارڈ ، جوشوا اینگرسٹ اور گائڈو امبینس ایوارڈ بانٹیں گے۔