برسلز:(دنیا نیوز)یورپی یونین نے افغانستا ن کے لئے مزید 700 ملین یوروز امداد دینے کا اعلان کردیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد امدادی پیکج 1ارب یوروز تک بڑھا دیا ہے۔
سربراہ یورپی کمیشن کا کہنا تھا ک افغانستان کو بڑے انسانی المیے اور سماجی اور معاشی تباہی سے بچانے کے لئے امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ 1ارب یوروز میں سے 550 ملین یوروز افغانستان میں انسانی امداد کے لئے استعمال ہونگے ۔
یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈر لین نے مزید کہا کہ بقیہ امداد افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو جائے گی جہاں افغان مہاجرین نے پناہ لی ہوئی ہے جبکہ طویل المدت امداد کے لئے طالبان کو یورپی یونین کی 5شرائط ماننی ہونگی۔