کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں بم دھماکے کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ دھماکادارالحکومت کے علاقے دشت برچی میں ہوا جہاں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والوں کی اکثریت زیادہ ہے۔
روئٹرز نے طالبان عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے میں چھ افراد چل بسے ہیں اور کم از کم 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں داعش نے کئی بار ہزارہ برادری کے اس علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔
عینی شاہد نے اے ایف پی کو بتایا کہ میں اپنے کار میں تھا اور میرے آگے موجود گاڑی میں دھماکا ہوا۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ دھماکا ایک سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہوا اور دھماکے کے فوری بعد فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔
اے ایف پی کے مطابق کابل دھماکا سے ایک دن قبل افغانستان کے صوبے ننگر ہار کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد شہید اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔