افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب کی ہمسایہ ممالک کو دھمکی

Published On 12 January,2022 04:46 pm

کابل :(دنیا نیوز) افغانستان کے عبوری وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے ہمسایہ ممالک ازبکستان اور تاجکستان کو دھمکی دے دی ہے ۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے سابق امیر اور بانی ملا محمد عمر کے صاحبزادے اور عبوری وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ازبکستان اور تاجکستان افغانستان کے جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر فوری طور پہ واپس کرے اور ہمسایہ ممالک ہمارے صبر کو نہ آزمائیں ۔

ملا یعقوب نے مزید کہا کہ طالبان کو طیارے واپس لینے کے لئے جوابی اقدامات پر مجبور نہ کیا جائے، امریکی انخلا کے بعد افغان فوجی طیارے اور ہیلی کاپٹر ہمسایہ ممالک میں لے گئے تھے جبکہ امریکی انخلا سے پہلے 164 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تھے اب صرف81رہ گئے ہیں ۔
 

Advertisement