نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کی سب سےزیادہ آبادی والی ریاست اترپردیش میں ریاستی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا، الیکشن کےسات مراحل کے دوران اترپردیش کے 15 کروڑ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
جمعرات کو اترپردیش کے 11 اضلاع میں 58 نشستوں پر پولنگ ہوئی، ریاست اترپردیش کے الیکشن سات مراحل پر مشتمل ہیں، اترپردیش کے ریاستی انتخابات کو عام انتخابات 2024 کے سیمی فائنل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، بھارتی جنتا پارٹی کے لیے سماج وادی پارٹی کے اکلیش یادیو سب سے بڑا چیلنج ہیں۔
انتخابات کے دوران بی جے پی مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف مہم چلارہی ہے، یو پی انتخابات کا آخری مرحلہ 7مارچ کو ہو گا، بھارتی پنجاب میں ریاستی انتخابات 20 فروری جبکہ منی پور میں 28 فروری کو ہوں گے ۔