استنبول: (دنیا نیوز) ترکی میں بڑھتی مہنگائی اور خراب معاشی صورتحال کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے، استنبول کے تسکیم سکوائر پر سیکڑوں افراد احتجاج میں شریک ہوئے۔
پولیس نے تسکیم سکوائر پر احتجاج کرتے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج پر بلا اشتعال تشدد کیا گیا۔ حکومت کی معاشی پالیسی کے باعث غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، احتجاج کا سلسلہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔