افغان طالبان کا وفد امریکا سے مذاکرات کیلئے قطر پہنچ گیا

Published On 30 June,2022 11:20 am

دوحہ: (دنیا نیوز) افغان طالبان کا وفد وزیرخارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں امریکا سے مذاکرات کیلئے قطرپہنچ گیا۔

وفد میں وزارت خارجہ اور افغان بینک کے حکام بھی شامل ہیں۔ مذاکرات میں زلزلے کے پیش نظرامریکا سے افغان فنڈز جاری کرنے کے بارے میں بات چیت ہو گی۔

اگست 2021 میں طالبان کے اقتدارسنبھالنے کے بعد واشنگٹن نے سات ارب ڈالر کے ذخائر منجمد کر دیئے تھے۔ بین الاقوامی برادری نے بھی افغانستان کی براہ راست امداد روک دی تھی۔