قراقل پاکستان کی خودمختاری ختم، ازبکستان میں ہنگامے پھوٹ پڑے، ہلاکتیں

Published On 03 July,2022 07:46 pm

تاشقند:(دنیا نیوز) ازبکستان قراقل پاکستان کی خودمختاری ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف ایک بار پھر ہنگامے پھوٹ پڑے، مظاہروں میں متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

ازبک صدر نے ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی تاہم ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔

مظاہرے ازبکستان کے نیم خودمختار خطے قراقل پاکستان میں ہورے ہیں جس کی خصوصی حیثیت کو صدر شوکت مرزائیوف نے گزشتہ روز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

قراقل پاکستان کے باسیوں نے خودمختاری ختم کرنے کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔
 

Advertisement