ڈنمارک: شاپنگ مال میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

Published On 04 July,2022 05:14 pm

کوپن ہیگن: (دنیا نیوز) ڈنمارک کے دارالحکومت کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈنمارک میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوپن ہیگن کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں ایک بندوق بردار نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 افراد کو ہلاک اور دیگر کئی کو لوگوں کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت کافی نازک ہے، جن کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

پولیس نے حملے کے سلسلے ایک 22 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے اور اس پر اس حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام کے تقریبا ساڑھے پانچ بجے کے وقت پیش آیا۔

چیف پولیس انسپکٹر سورین تھامسن نے کہا کہ ایک 22 سالہ ڈینش شہری کو فائرنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ فی الحال پولیس کو اس بات کا یقین نہیں ہے کہ اس واقعے میں کوئی اور بھی ملوث تھا۔

محکمہ پولیس کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس واقعے کو   دہشت گردانہ کارروائی   ہونے کے امکان کو فوری طور پر،خارج بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔ مال کے اندر کئی مقامات پرفائرنگ ہوئی۔
 

 
Advertisement