مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فورسز کی گولی کا شکار نوجوان جاں بحق

Published On 04 July,2022 09:51 am

رملہ: (دنیا نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فورسز کی گولی کا شکار نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جینن شہر میں انیس سالہ عبداللہ الوانی کو صیہونی فورسز نے ایک روز قبل پیٹ میں گولی ماری تھی۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس سے قبل نوجوان کے بھائی کو اسرائیلی فورسز نے 2003 میں شہید کیا تھا۔ رواں سال سے اب تک ستر فلسطینی صیہونی بربریت سے شہید ہوچکے ہیں۔
 

Advertisement