سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ

Published On 08 July,2022 11:16 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا میں صدر اور وزیر اعظم کے خلاف شیڈول مظاہروں سے پہلے دارالحکومت کولمبو اور مضافات میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

سری لنکن کا کہنا ہے کہ کولمبو اور اس کے مضافاتی علاقے میں رات 9 بجے سے آئندہ حکم نامے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا، اور رہائشیوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں۔

سری لنکا کے طلبہ نے ہفتے کو ملک بھر میں مظاہروں کی کال دی تھی۔ مظاہرین معاشی بدحالی پر صدر اور وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کولمبو میں ایک دن پہلے ہی مظاہرین جمع ہونا شروع ہوئے تو پولیس نے لاٹھی چارج کی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ ہزاروں طلبہ نے سیاہ لباس پہنے اور سیاہ پرچم اٹھائے کولمبو میں مار چ کیا۔